یوکرین :روسی میزائل حملے 10 افراد ہلاک، 17 زخمی
کیف(اے ایف پی)یوکرین کے شمال مشرقی علاقے خارکیف کے ایک گاؤں پر روسی میزائل حملے میں 10 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ۔۔۔
گورنر کے مطابق روسی فورسز نے سرحد سے تقریباً 40 کلومیٹر دور ایک گاؤں کو نشانہ بنایا۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے بتایا کہ حملہ ایک مصروف چوراہے پر ہوا، جہاں ڈاکخانے اور دکانوں کے ساتھ رہائشی عمارتیں بھی موجود تھیں۔ یوکرینی ایمرجنسی سروسز کی تصاویر میں تباہ شدہ عمارتیں، دھواں اٹھتا ملبہ اور جلتی گاڑیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments