رام مندر چندہ چوری رپورٹ کرنے والے صحافی پر متعدد ایف آئی آرز

رام مندر چندہ چوری رپورٹ کرنے والے صحافی پر متعدد ایف آئی آرز

نئی دہلی(اے پی پی)بھارت میں ایودھیا کے رام مندر میں چندہ چوری اور بدعنوانی کی خبر دینے والے صحافی ابھیشیک اپادھیائے کے خلاف اترپردیش پولیس نے متعدد ایف آئی آرز درج کرلی ہیں۔

 صحافی کا کہنا ہے کہ غازی آباد پولیس انہیں اور اہلخانہ کو مسلسل ہراساں کررہی ہے ۔ اپادھیائے نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار ان کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے پوچھ گچھ کی، تاہم انہیں ایف آئی آر کی مکمل کاپی فراہم نہیں کی جارہی۔ صحافی کے مطابق انہوں نے 7 جون کو رام مندر میں مبینہ چوری کی خبر سامنے لائی تھی، جس کے بعد ان کے خلاف شکایات اور مقدمات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...