تیونس کے ساحل پر تارکین کی کشتی ڈوب گئی، 8لاشیں برآمد
تیونس(اے ایف پی)تیونس کے جنوب مشرقی ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 8 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں
جبکہ 6 تاحال لاپتا ہیں۔ نیشنل گارڈ کے مطابق کشتی میں 15 افراد سوار تھے ، جن میں سے صرف ایک کو زندہ بچایا جاسکا۔ عالمی ادارہ برائے مہاجرت کے مطابق وسطی بحیرہ روم دنیا کا خطرناک ترین تارکین وطن روٹ ہے ، جہاں رواں سال 914 افراد ہلاک یا لاپتا ہوچکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments