روس، گیس کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی، 6 چینی شہریوں سمیت 7 افراد ہلاک

روس، گیس کیمیکل پلانٹ  میں آتشزدگی، 6 چینی  شہریوں سمیت 7 افراد ہلاک

ماسکو(آئی این پی )روس کے علاقے امور میں گیس کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی سے 6 چینی شہریوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 152 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی جس میں سے 36 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ہسپتال بھی لے جایا گیا، کیمیکل پلانٹ روس اور چین کی کمپنیوں کے اشتراک سے چلایا جا رہا ہے تاہم پلانٹ نے اب تک پروڈکشن کا آغاز نہیں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...