اینٹوں سے بھری ٹرالی نالے میں جا گری، دو افراد ہلاک
گجومتہ کے قریب حادثہ، طارق مسیح اور صغیر مسیح موقع پر ہی دم توڑ گئے
لاہور(کرائم رپورٹر) گجومتہ کے قریب اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر روہی نالے میں جا گری، حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی روہی نالے کے ساتھ جا رہی تھی کہ اچانک بے قابو ہو کر نالے میں جا گری۔ حادثے میں ٹریکٹر پر سوار دو افراد جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہوا، پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 45 سالہ طارق مسیح اور 16 سالہ صغیر مسیح کے نام سے ہوئی ہے ، زخمی اور لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments