ڈنگہ میں 2مغوی خواتین اورکمسن بچی کی لاشیں برآمد

ڈنگہ میں 2مغوی خواتین اورکمسن بچی کی لاشیں برآمد

21سالہ عروج، سعدیہ اور فاطمہ کی لاشیں محلہ چار گاہ کے تالاب سے ملیں تینوں کے اغوا کا مقدمہ بدھ کو درج ہوا تھا ،آئی جی کا نوٹس ،رپورٹ طلب کر لی

لاہور(کرائم رپورٹر)گجرات ڈنگہ کے علاقے محلہ چارگاہ میں تالاب سے 2 خواتین اور ایک بچی کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں،21 سالہ عروج، 15 سالہ سعدیہ اور 2 سالہ فاطمہ کے اغوا کا مقدمہ بدھ کے روز درج کیا گیا تھا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی اورواقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم د یدیا ، سینئر پولیس افسر اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور شواہد اکٹھے کر لیے ،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...