جرمنی سے 23افغان شہری ملک بدر ، کابل پہنچا دیا گیا
برلن (نیوز ایجنسیاں)جرمنی نے مزید23 افغان شہریوں کو ملک بد رکر دیا اور کابل واپس بھیج دیا۔
جرمن حکام کے مطابق ان افراد کی اکثریت سنگین جرائم میں ملوث یا سزا یافتہ تھی، جن میں جنسی جرائم اور جسمانی تشدد جیسے جرائم شامل ہیں،جرمن وزارت داخلہ کے مطابق حالیہ کارروائی میں ان افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا جو جرمنی میں رہنے کے مجاز نہیں تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments