خاتون رکن کانگریس کا ایران جنگ پر امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کا مطالبہ
واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈیسک)امریکی رکنِ کانگریس یاسمین انصاری نے ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی فوجی کارروائی پر شدید تنقید کرتے ہوئے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں یاسمین انصاری نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں جنگ شروع کیے جانے کے گزشتہ 6 ماہ کے دوران امریکی فوجی حملے میں ایک سکول کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں 120 بچے شہید ہوئے جبکہ 18 امریکی فوجی بھی مارے گئے ۔انہوں نے کہا ہے کہ جنگ کے باعث امریکی شہریوں کو ریکارڈ بلند پٹرول قیمتوں کا سامنا کرنا پڑا، دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بیٹوں نے سرکاری معاہدے حاصل کرنے والی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کر کے مسلسل منافع کمایا ہے ۔یاسمین انصاری کا کہنا ہے کہ نہ ڈونلڈ ٹرمپ اور نہ ہی پیٹ ہیگستھ ایران جنگ میں کوئی مقصد حاصل کر سکے ۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ فوجی اہلکاروں، بچوں اور بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں بے مقصد ہوئیں، اس لیے جنگ فوری ختم ہونی چاہئے اور وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کا مواخذہ کیا جانا چاہئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments