ناروے :کنگ ہاکون ہشتم نے اقتدار سنبھال لیا، شاہی محل میں سوگ
اوسلو (اے ایف پی)ناروے میں 89 سالہ کنگ ہیرالڈ کے انتقال کے بعد ان کے صاحبزادے ہاکون ہشتم نے اقتدار سنبھال لیا،شاہی محل کے مطابق نئے بادشاہ کی بطور حکمران پہلی تقریر ہفتے کی شام نشر کی گئی۔
ملک بھر میں قومی سوگ منایا جارہا ہے اور سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہیں۔ ہزاروں افراد نے اوسلو کے شاہی محل پہنچ کر مرحوم بادشاہ کو خراج عقیدت پیش کیا، جہاں پھولوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ ہیرالڈ نے 1991 میں تخت سنبھالا اور 35 سال تک بادشاہ رہے ۔ ہاکون نے چرچ، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کیں۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ میں وفاداری کا حلف اٹھائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments