وانواتو کا متنازعہ جزائر پر فرانس کیخلاف عالمی عدالت سے رجوع
دی ہیگ(اے ایف پی)بحرالکاہل کی ریاست وانواتو نے فرانس کے ساتھ دو متنازعہ اور تزویراتی اہمیت کے حامل جزائر کے تنازع پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا۔ عدالت کے مطابق وانواتو نے فرانس کے خلاف مقدمہ شروع کرنیکی درخواست دی ہے ، تاہم کارروائی اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتی۔۔۔
جب تک فرانس عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہ کرے ۔ میتھیو اور ہنٹر نامی آتش فشانی جزائر فرانسیسی علاقے نیو کیلیڈونیا سے چند سو کلومیٹر مشرق میں واقع ہیں اور دونوں پر وانواتو بھی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے ۔یہ جزائر غیرآباد ہیں، لیکن ان پر خودمختاری نیو کیلیڈونیا اور فرانس کو وسیع خصوصی اقتصادی سمندری زون فراہم کرتی ہے ۔ وانواتو نے 1980 میں آزادی حاصل کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments