ٹرمپ کا ہنگ کاؤ کو مستقل امریکی نیوی سیکرٹری نامزد کرنے کا اعلان
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے قائم مقام نیوی سیکرٹری ہنگ کاؤ کو مستقل طور پر اس عہدے پر تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔۔۔۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ امریکی بحریہ اور میرین کور کی قیادت کیلئے ہنگ کاؤ سے بہتر امیدوار نہیں ہوسکتا، انہوں نے سینیٹ سے جلد منظوری کی اپیل بھی کی۔ ہنگ کاؤ 1975 میں ویتنام سے بطور پناہ گزین امریکا منتقل ہوئے تھے اور پانچ سال قبل نیوی سے ریٹائر ہوئے ۔ 2022 میں انہوں نے ریپبلکن امیدوار کی حیثیت سے ریاست ورجینیا سے امریکی کانگریس کا انتخاب لڑا، تاہم کامیاب نہ ہوسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments