بغیر ٹیکس گاڑی رکھنے پر جرمانہ
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لندن کے میئر صادق خان کو 24سال پرانی نسان مائیکرا کا ٹیکس ادا نہ کرنے کے مقدمے میں ان کی غیر موجودگی میں قصوروار قرار دیتے ہوئے 220 پاؤنڈ جرمانہ کردیا گیا۔۔۔
عدالت نے انہیں 85 پاؤنڈ عدالتی اخراجات اور گاڑی کے واجب الادا ٹیکس کی مد میں35اعشاریہ84پاؤنڈ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔ مقدمہ برطانوی ڈرائیور اینڈ وہیکل لائسنسنگ ایجنسی (ڈی وی ایل اے )نے دائر کیا تھا۔ تاہم سٹی ہال حکام کے مطابق متنازع گاڑی نہ صادق خان کی ملکیت ہے اور نہ ہی ٹرانسپورٹ فار لندن کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments