ایپل کے نئے سربراہ جان ٹرنس کو سالانہ 30لاکھ ڈالر تنخواہ ملے گی

ایپل کے نئے سربراہ جان ٹرنس کو  سالانہ 30لاکھ ڈالر تنخواہ ملے گی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ایپل کے نئے چیف ایگزیکٹو جان ٹرنس نے یکم ستمبر سے کمپنی کی باگ ڈور سنبھال لی ہے ۔۔۔

، جبکہ 15 سال تک قیادت کرنیوالے ٹم کک ایگزیکٹو چیئرمین بن گئے ہیں۔ امریکی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جمع دستاویز کے مطابق جان ٹرنس کو سالانہ 30 لاکھ ڈالر تنخواہ ملے گی، جبکہ 25 لاکھ ڈالر کے محدود حصص بھی دیے جائیں گے ۔ کارکردگی بہتر رہنے پر وہ تقریباً 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کا اضافی ایکویٹی ایوارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب ٹم کک کو سالانہ 20 لاکھ ڈالر تنخواہ اور 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا ایکویٹی ایوارڈ ملے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...