آئی اے ای اے کا اسد دور میں شام میں جوہری ری ایکٹر کا انکشاف
دمشق(اے ایف پی)بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) نے تصدیق کی ہے کہ سابق شامی صدر بشار الاسد کے دور حکومت میں مشرقی صوبے دیر الزور میں جوہری ری ایکٹر کی تعمیر جاری تھی۔۔
۔ خفیہ رپورٹ کے مطابق ایجنسی کی ٹیم نے اگست میں شام کے مختلف مقامات کا معائنہ کیا، جہاں جوہری سرگرمیوں سے متعلق شواہد ملے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دیر الزور میں موجود کولنگ سسٹم جوہری ری ایکٹر کے ڈیزائن سے مطابقت رکھتا ہے ۔ آئی اے ای اے کے مطابق 2007 میں اسرائیلی فضائی حملے میں یہ تنصیب تباہ کردی گئی تھی، جبکہ شام نے بعد میں مقام کو مسمار کردیا۔ ایجنسی نے ایک اور مقام سے تقریباً 73 ٹن قدرتی یورینیم بھی برآمد کی، جو اس وقت بین الاقوامی نگرانی میں ہے ۔ نئی شامی حکومت نے جوہری مقامات تک رسائی اور معائنے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments