امریکا :ٹرمپ کی تصویر والے ایک ڈالر کے سکے جاری

امریکا :ٹرمپ کی تصویر والے  ایک ڈالر کے سکے جاری

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی محکمہ خزانہ نے صدر ٹرمپ کی تصویر والے ایک ڈالر کے سکے جاری کردئیے ۔۔۔

،  جو امریکا کے  قیام کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر تیار کیے گئے ہیں۔ امریکی منٹ کے مطابق سکے یادگاری ہونے کے ساتھ گردش میں بھی استعمال ہوں گے ۔ 25 سکوں کا رول 61 ڈالر جبکہ 100 سکوں کا بیگ 154اعشاریہ50 ڈالر میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے ۔ سکے پر ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ ‘‘لبرٹی’’ اور ‘‘ان گاڈ وی ٹرسٹ’’ درج ہے ۔ دوسری جانب صدارتی مہر کا ایک ڈیزائن موجود ہے ۔ امریکی قانون کے تحت کسی زندہ صدر کی تصویر کرنسی پر شائع کرنے کی ممانعت ہے ، تاہم محکمہ خزانہ نے اس بارے میں فوری وضاحت نہیں کی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...