بھارتی حکومت نے 100 سال سے زائد قدیم مسجد کو شہید کر دیا

 بھارتی حکومت نے 100 سال سے زائد قدیم مسجد کو شہید کر دیا

ہماری عبادت گاہوں کیخلاف بار بار بلڈوزر کیوں استعمال کیے جا رہے ؟ :اسدالدین

سہارنپور (اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سہارنپور میں بھارتی انتظامیہ نے کلکٹریٹ کمپلیکس کے اندر واقع 100سال سے زائد قدیم مسجد کو ہفتے کی صبح پانچ بجے شہید کردیا ،انتظامیہ نے اہل علاقہ کو مسجد سیل کرنے کا کہنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں مسجد کو شہید کیا۔حیدرآبادشہر سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن اور مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ گھٹیا اور من گھڑت بہانوں کی بنیاد پر ہماری عبادت گاہوں کے خلاف بار بار بلڈوزر کیوں استعمال کیے جاتے ہیں؟ ،مسجد کمیٹی نے عدالت میں 1911 کی دستاویزات پیش کرکے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ مسجد کلکٹریٹ کمپلیکس کی تعمیر سے پہلے موجود تھی، وہاں ایک صدی سے مسلسل نمازیں ادا کی جاتی رہی ہیں، آپ صرف اپنی نفرت کو ہوا دینے کے لیے ہماری مسجد پر بلڈوزر نہیں چلا سکتے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...