ایئر انڈیا کی پرواز میں ہائیڈرولک نظام فیل، ڈرگ ٹیسٹ مثبت آنے پر پائلٹ برطرف
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایئر انڈیا کی ایک پرواز کے گزشتہ ماہ اچانک بلندی سے نیچے کی جانب آنے کے باعث مسافر زخمی ہوگئے تھے ، اور اس کے ہائیڈرولک نظام کے تینوں سرکٹس نے عارضی طور پر کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
تفتیش کاروں نے بتایا کہ ایئرلائن نے اس پرواز کے کپتان کو بھی ملازمت سے برطرف کردیا ہے ، جس کے ڈرگ ٹیسٹ میں نفسیاتی اثرات رکھنے والے مادے کے استعمال کی تصدیق ہوئی تھی۔ایئربس اے 320 طیارہ 137 مسافروں اور عملے کے آٹھ ارکان کو لے کر تھائی لینڈ کے شہر فوکٹ سے نئی دہلی جا رہا تھا کہ 4 اگست کو اچانک اپنی بلندی کھو بیٹھا۔ اس واقعے میں 24 افراد زخمی ہوئے ، تاہم طیارہ کچھ دیر بعد مستحکم ہوگیا اور بحفاظت لینڈ کرگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments