بھارت :قتل کے ملزم پر پولیس کا سر عام تشدد، ویڈیو وائرل

بھارت :قتل کے ملزم پر پولیس  کا سر عام تشدد، ویڈیو وائرل

احمد آباد(اے ایف پی)بھارتی پولیس نے خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کرنے والے شخص کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا دیا، سر عام تشدد

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل   ہو گئی ۔ پولیس کے مطابق فیصل لاکھانی کو گجرات کے شہر بھاؤنگر میں گرفتار کیا گیا ،ملزم کو جرم کی تفتیش کیلئے جائے وقوعہ پر لے جایا گیا، جہاں اہلکاروں نے اسے بانس کی لاٹھی سے مارا، پولیس افسر نے کہا ملزم کو مثال بنانے کیلئے مارا گیا تاکہ خواتین کے خلاف جرائم کی روک تھام ہو۔ ناقدین نے کہا ملزم تاحال عدالت سے مجرم ثابت نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...