مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق تحفظ میں ریاستی ناکامی پر احتجاجاً استعفیٰ دیا:سابق بھارتی افسر
نئی دہلی(اے پی پی)بھارتی ایڈمنسٹریٹو سروس کے سابق افسر کنن گوپی ناتھن نے کہا ہے کہ اگست 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے تحفظ میں بھارتی ریاست کی ناکامی پر احتجاجاً استعفیٰ دیا۔
صحافی عارفہ خانم شیروانی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ حکومت کے سیاسی فیصلے کا نہیں بلکہ کشمیری شہریوں کو اس پر ردعمل دینے کے حق سے محروم کرنے کا تھا۔ گوپی ناتھن کے مطابق 5 اگست کے بعد مواصلاتی نظام، انٹرنیٹ اور آمدورفت بند جبکہ سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا شہریوں کی آواز خاموش ہو تو کسی کو ان کی طرف سے بولنا پڑتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments