ٹرمپ کے زیر استعمال قطری تحفے میں ملنے والے طیارے کی ایمرجنسی سلائیڈ اچانک کھل گئی
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ کے زیر استعمال قطری تحفے میں ملنے والے ایئر فورس ون طیارے کی ایمرجنسی سلائیڈ بدھ کو اچانک کھل گئی، جس کے باعث صدر کو طیارے میں سوار ہونے کیلئے انتظار کرنا پڑا۔
ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے کنونشن میں شرکت کیلئے ڈیلاس روانہ ہونے والے تھے ۔ واقعے کے بعد بوئنگ 747 طیارے کی ہنگامی انخلا کیلئے استعمال ہونے والی سلائیڈ کا معائنہ کیا گیا۔ ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ فوجی اہلکاروں سے غلطی سے سلائیڈ فعال ہوگئی تھی۔ صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں طیارے کے محفوظ ہونے کا یقین ہے ، ورنہ میں اس میں سوار نہ ہوتا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق سلائیڈ کا مکمل معائنہ کرکے طیارے کو پرواز کیلئے محفوظ قرار دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments