یوکرین :شاپنگ سنٹر پر روسی حملہ، 4 افراد ہلاک، 60 زخمی
کیف،ماسکو (اے ایف پی)یوکرین کے وسطی شہر پاولوگراد میں شاپنگ سنٹر پر روسی حملے کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے ۔
یوکرین کے وزیر داخلہ کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب شہر کی سڑکیں لوگوں سے بھری ہوئی تھیں۔ حملے سے تجارتی مراکز اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دوسری جانب روس کے سرحدی علاقے بیلگورود میں یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ۔ ادھر روس نے برطانوی سفارتخانے کے روسی سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ اسے یوکرین نے برطانوی سفیر پر جعلی حملے کی سازش کیلئے بھرتی کیا تھا۔ بعد میں الزام روس پر ڈالنے کا منصوبہ تھا۔ برطانیہ اور یوکرین نے روسی الزامات پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments