جانشینی کا تنازع:یوگنڈا کے آنجہانی بادشاہ کی والدہ شاہی خاندان سمیت محل میں نظر بند
کمپالا (اے ایف پی)یوگنڈا کے روایتی بادشاہ اویو نائمبا کبامبا ایگورو روکیدی چہارم کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے۔
کہ جانشینی کے تنازع پر انہیں شاہی خاندان کے دیگر افراد سمیت محل میں زبردستی نظر بند رکھا گیا ہے ۔ تین سال کی عمر میں تخت سنبھالنے والے بادشاہ اویو گزشتہ ماہ امریکا میں کینسر کے علاج کے دوران انتقال کرگئے تھے ۔ شاہی قبیلے کی کمیٹی نے بدھ کو آنجہانی بادشاہ کے کزن شہزادہ ایڈورڈ روکیدی کیجانانگوما کو نیا بادشاہ منتخب کیا، تاہم مرحوم بادشاہ کی بہن شہزادی روتھ کومونٹالے نے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 2022 کی ایک وصیت میں اویو نے اپنے ایک بیٹے کو وارث نامزد کیا تھا۔ ملکہ مادر بیسٹ کیمیگیسا نے کہا کہ فوجیوں نے شاہی محافظوں کو محل سہ ہٹا دیا ہے ،شاہی خاندان کو آزادانہ نقل و حرکت یا لوگوں سے ملاقات کی اجازت نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments