امریکا میں ڈیزل کی اوسط قیمت پہلی بار 6 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کر گئی
لندن(اے ایف پی)امریکا میں ڈیزل کی اوسط قیمت جمعہ کو پہلی بار 6 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کر گئی۔
ٹرانسپورٹرز کی تنظیم اے اے اے نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث رسد میں کمی کے نتیجے میں ایندھن کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔تنظیم کے مطابق سڑک کے ذریعے مال برداری، زراعت اور تعمیرات میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے ڈیزل کی قیمت 6.06 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی، جس سے نومبر میں ہونے والے کانگریس کے وسط مدتی انتخابات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دباؤ بڑھ گیا ہے ۔ ٹرمپ نے اس سے قبل عوام کو معاشی ریلیف دینے کے وعدے کیے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments