یوکرین کا روس پر ملک بھر میں ریلوے نیٹ ورک پر منظم حملوں کا الزام

یوکرین کا روس پر ملک بھر میں ریلوے  نیٹ ورک پر منظم حملوں کا الزام

کیف(اے ایف پی)یوکرین نے روس پر ملک بھر میں ریلوے نیٹ ورک کے خلاف منظم حملوں کا الزام عائد کیا ہے ۔

یوکرینی حکام کے مطابق حملوں کے باعث ممکنہ انخلا اور ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا خدشہ ہے ۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے ریلوے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جس میں پولینڈ  کی سرحد کے قریب ایک ٹرین بھی شامل ہے ۔ یوکرین کی سرکاری ریلوے سروس کے مطابق ملک بھر میں حملے جاری ہیں اور تمام عملہ ہائی الرٹ ہے ۔دوسری جانب ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے یوکرینی صدر کو روس میں ایندھن کی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کا مشورہ دیا ہے ۔ آئرلینڈ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین روس میں دیگر اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے ، تاہم ڈیزل ایندھن پر حملے نہ کرے کیونکہ اس سے روس میں ڈیزل کی قلت پیدا ہورہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...