افغان مزاحمتی فورسز کے حملوں میں شدت ، طالبان رجیم کے انٹیلی جنس عسکری ادارے بوکھلاہٹ کا شکار

افغان مزاحمتی فورسز کے حملوں میں  شدت ، طالبان رجیم کے انٹیلی جنس   عسکری ادارے بوکھلاہٹ کا شکار

کابل (آن لائن) افغان مزاحمتی فورسز کے حملوں میں شدت آگئی ہے اور 9 ستمبر کو کپیسہ کے ضلع تگاب میں سابق افغان آرمی بیس پر قائم طالبان چوکی پر اے ایف ایف کے حملے میں 3 طالبان اہلکار ہلاک اور 2دیگر زخمی ہوگئے ۔

طالبان کا جبر و تشدد ناکام ہوچکا ہے اور کپیسہ، ہلمند، زابل، بدخشان اور ہرات میں طالبان کے خلاف عوامی و عسکری محاذ گرم ہوگیاہے ، طالبان کے انٹیلی جنس اور عسکری ٹھکانے نشانے پر آگئے ۔3دنوں میں 5 صوبوں میں کارروائیوں سے طالبان رجیم کے انٹیلی جنس اور عسکری اداروں میں سخت بوکھلاہٹ پائی جاتی ہے ۔مزاحمتی فورسز نے طالبان رجیم کے خلاف کثیر الجہتی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...