یورپی یونین کی خلیجی ممالک پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

یورپی یونین کی خلیجی ممالک  پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

برسلز(اے ایف پی)یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لائن نے خلیجی ممالک پر ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروہوں کے مسلسل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی فوجی تنصیبات پر تازہ حملوں کے بعد وان ڈیر لائن نے کہا کہ یورپی یونین ایرانی پراکسیز کے مسلسل حملوں کے مقابلے میں اپنے خلیجی شراکت داروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ اس معاملے میں سب کے مفادات وابستہ ہیں۔ ایران طویل عرصے سے یمن کے حوثیوں کی حمایت کرتا آیا ہے ، تاہم تہران نے یمن میں دوبارہ شروع ہونے والی خانہ جنگی میں کسی بھی براہ راست مداخلت سے انکار کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...