بنگلہ دیش :سابق حکمران جماعت کے 7رہنماؤں کو سزائے موت

بنگلہ دیش :سابق حکمران جماعت  کے 7رہنماؤں کو سزائے موت

ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش کی عدالت نے 2024 کی عوامی تحریک کچلنے کی کوشش کے الزام میں سابق حکمران جماعت عوامی لیگ کے 7 سینئر رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی۔۔۔

تین رکنی ٹربیونل نے سابق وزرا سمیت تمام ملزموں کو غیرحاضری میں قتل اور انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق جولائی اور اگست 2024 کی تحریک کے دوران تقریباً 1400 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ بھی گزشتہ برس غیرحاضری میں سزائے موت پا چکی ہیں۔ عدالت نے پانچ ملزموں کے نصف اثاثے ہلاک و زخمی افراد کے خاندانوں کو بطور معاوضہ دینے کا حکم بھی دیا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...