جاپان: 100سال سے زائد عمر افراد کی تعداد 1لاکھ سے متجاوز
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان میں 100 سال یا اس سے زائد عمر افراد کی تعداد پہلی بار ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ وزارت صحت کے مطابق یکم ستمبر تک ملک میں ایسے افراد کی تعداد 1لاکھ7ہزار677 ریکارڈ کی گئی۔۔۔
، جن میں تقریباً 90 فیصد خواتین ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صدی کی عمر کو پہنچنے والوں کی تعداد مسلسل 56 سال سے ریکارڈ سطح پر ہے ۔ عالمی بینک کے مطابق موناکو کے بعد دنیا کی دوسری معمر ترین آبادی جاپان میں مقیم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments