ٹرمپ جونیئر کی شادی کی تقریبات کا خرچ روسی کاروباری شخصیت نے اٹھایا
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ان کی اہلیہ بیٹینا نے تصدیق کی ہے ۔۔۔
کہ روسی کاروباری شخصیت عمر کریملیف نے ان کی شادی کے بعد بہاماس میں ہونے والی تقریبات کے اخراجات برداشت کیے ۔ جوڑے نے کریملیف کو اپنا قریبی دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مئی میں دو شاندار تقریبات کی میزبانی انتہائی فراخدلی سے کی۔ تحقیقاتی ویب سائٹ پرو پبلکا کے مطابق تقریبات پر لاکھوں ڈالر خرچ ہوئے ۔ صدر ٹرمپ شادی یا تقریبات میں شریک نہیں ہوئے ۔ کریملیف انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے سربراہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments