غزہ میں ملبے سے سینکڑوں لاشوں کی برآمدگی پرجنگی جرائم کے خدشات مزید بڑھ گئے :اقوام متحدہ
جنیوا،غزہ (اے ایف پی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں ملبے سے سینکڑوں لاشوں کی برآمدگی پرجنگی جرائم کے خدشات مزید بڑھ گئے۔۔۔
،اقوام متحدہ کے انسانی حقوقکے سربراہ وولکر ترک نے کہا کہ ملبے سے سینکڑوں لاشیں نکالے جانے کے بعد شواہد کے تحفظ اور ممکنہ جرائم کی تحقیقات کیلئے عالمی ماہرین کو فوری رسائی دی جائے ۔ تھائی لینڈ میں اسرائیل مخالف مظاہروں کے بعد اسرائیلی سفیر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا تنازع تھائی لینڈ میں منتقل ہونے سے روکنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ حالیہ ہفتوں میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر مظاہرے ہوئے ، جبکہ فُوکٹ میں یہودی نئے سال کی تقریب بھی ممکنہ تشدد کے خدشے پر منسوخ کردی گئی۔ مظاہرین نے اسرائیلیوں کے خلاف نعرے لگائے ۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 54 سالہ فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔ادھر نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں ایک کارروائی کے دوران حماس کے پانچ ارکان کو شہید کر دیا ہے ، جن میں تنظیم کے ایک عسکری کمانڈر بھی شامل ہیں،حماس کے جس کمانڈر کو نشانہ بنانے کا اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے وہ احمد البطش ہیں، جو ابو اسامہ کے نام سے بھی جانے جاتے تھے ۔ حماس کے خبر رساں ذرائع نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کی ہے ۔
ا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments