مقدس مقامات کے تحفظ کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے :ایران
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ مقدس مقامات کے تحفظ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہونے سے روکا جائے اور اسے اختلافات بھڑکانے یا علاقائی کشیدگی میں اضافے کے آلے کے طور پر استعمال نہ کیا جائے ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں اسماعیل بقائی نے لکھا کہ اسلامی مقدس مقامات پر کسی بھی قسم کی جارحیت، بالخصوص مکہ، مدینہ اور مسجد اقصیٰ پر حملہ، یا ان مقامات کے زائرین اور مکینوں کو خطرے میں ڈالنا، قابلِ مذمت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments