ٹرمپ کو انتخابات میں مداخلت سے باز رہنے کا کہوں گا:برازیلین صدر
برازیلیا(اے ایف پی)برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے کہا ہے کہ میں آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ٹرمپ سے ملاقات کی صورت میں انہیں برازیل کے انتخابات میں مداخلت نہ کرنے کا کہوں گا۔
برازیل کے صدر منگل کو نیویارک میں سالانہ عالمی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کریں گے ، جہاں ان کی ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے ۔ امریکی صدر برازیل کے اکتوبر2026 میں ہونے والے انتخابات میں لولا کے حریف اور دائیں بازو کے امیدوار فلاویو بولسونارو کے اتحادی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments