سویڈن :عام انتخابات میں اپوزیشن کامیاب،وزیراعظم مستعفی
سٹاک ہوم(اے ایف پی)سویڈن کے عام انتخابات میں میگڈالینا اینڈرسن کی قیادت میں سوشل ڈیموکریٹس پر مشتمل بائیں بازو کے اتحاد نے کامیابی حاصل کرلی۔
انتخابی اتھارٹی نے جمعرات کو تمام ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا۔ سویڈن کے وزیراعظم اولف کرسٹرسن نے پارلیمانی انتخابات میں اپوزیشن کے معمولی اکثریت حاصل کرنے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ حتمی نتائج کے مطابق بائیں بازو کے چار جماعتی اتحاد نے 349 رکنی پارلیمنٹ میں 176 نشستیں حاصل کیں، جبکہ کرسٹرسن کے حکومتی اتحاد کو 173 نشستیں ملیں۔ بائیں بازو کے اتحاد کی رہنما میگڈالینا اینڈرسن نے ملک کو نئی سمت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments