روس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر حملے ،6افراد ہلاک
1600 ڈرونز مار گرائے ،450 ماسکو کی جانب بڑھ رہے تھے :روس ماسکو میں 21 منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی،آئل ریفائنری کو نقصان
کیف(اے ایف پی)روس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر حملوں میں 6افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ،یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی حملے کے نتیجے میں تین بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ حملے میں رہائشی عمارتوں، گودام اور زرعی و صنعتی تنصیبات سمیت 31 مقامات کو نقصان پہنچا۔ روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 1600 سے زائد یوکرینی ڈرونز مار گرائے گئے جن میں 450 ماسکو کی جانب بڑھ رہے تھے ۔ روس کے قریب ایک آئل ریفائنری اور رہائشی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ خرسون میں ڈرون حملے سے دو افراد ہلاک ہوئے ۔دوسری جانب روس کے دارالحکومت ماسکو اور گردونواح پر سینکڑوں ڈرون حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ حکام کے مطابق حملوں میں ایک بڑی آئل ریفائنری کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ایک 21 منزلہ عمارت میں ڈرون گرنے سے آگ بھڑک اٹھی اور 400 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments