سری لنکا:بارش کی دعا کیلئے بدھ بھکشوؤں کا فضائیہ کے طیارے میں سفر
کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا کی فضائیہ نے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں بارش کی دعا کے لیے بدھ بھکشوؤں کو طیارے میں سفر کرایا جہاں انہوں نے مذہبی رسومات ادا کیں اور مقدس پانی چھڑکا۔
فضائیہ کے مطابق تین زعفرانی لباس میں ملبوس بھکشوؤں نے پرواز کے دوران بارش کے لیے دعائیں کیں جبکہ اہلکاروں نے پانچ لٹر کی بوتلوں سے مقدس پانی زمین پر چھڑکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments