اسرائیل کا فرانسیسی صدر کے غزہ، مغربی کنارے سے متعلق بیان پر شدید ردعمل
یروشلم(اے ایف پی)اسرائیل نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات پر تنقید کے جواب میں شدید ردعمل دیا ہے ۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فرانسیسی صدر کا موقف انتہائی مضحکہ خیز ہے ۔ فرانسیسی صدرنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ غزہ صورتحال ہم سب کیلئے باعث شرم ہے ، میکخواں کا کہنا تھا مغربی کنارے میں حماس سرگرم نہیں، وہاں فلسطینی اتھارٹی قائم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments