شمالی کوریا نے ممکنہ ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کرلیا:دفاعی ماہرین

شمالی کوریا نے ممکنہ ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کرلیا:دفاعی ماہرین

سیول(اے ایف پی)ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایسے ہائپرسونک ہتھیار کا تجربہ کیا ہے جو میزائل دفاعی نظام کو چکمہ دے سکتا ہے ، جنوبی کوریا اور جاپان کے مطابق پیانگ یانگ نے اتوار کو مشرقی ساحل کے قریب دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے تھے ۔

شمالی کوریا نے ہتھیار کی شناخت ظاہر نہیں کی اور اسے نئی قسم کا ہتھیار قرار دیا۔ ماہرین کے مطابق یہ ہواسونگ فونگ 11 ایم اے ون ہائپرسونک مختصر فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا جدید ورژن معلوم ہوتا ہے ، جس کی رینج 450 سے 600 کلومیٹر تک ہوسکتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق ایک کامیاب تجربہ صلاحیت ثابت کرنے کیلئے کافی نہیں، تاہم آپریشنل استعمال کی صورت میں اسے روکنا مشکل ہوسکتا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...