ترک صدر کا سلامتی کونسل سے مستقل ارکان اور ویٹواختیار ختم کرنیکا مطالبہ
نیویارک (آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے مستقل ارکان اور ویٹو کا اختیار ختم کرنے کی تجویز پیش کردی۔ بلومبرگ میں شائع مضمون میں اردوان نے کہا کہ
موجودہ ڈھانچہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کی دنیا کی عکاسی کرتا ہے جبکہ عالمی بحرانوں نے نظام کی خامیاں نمایاں کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں کوئی مستقل رکن نہیں ہونا چاہیے اور ارکان کو جنرل اسمبلی مقررہ مدت کے لیے گردش کی بنیاد پر منتخب کرے ۔ اردوان نے جنرل اسمبلی کے اختیارات بڑھانے پر بھی زور دیا۔ روس نے ویٹو نظام برقرار رکھنے کی حمایت کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments