سعودی عرب :پاکستانیوں کو سیاسی سرگرمیوں سے گریز کی ہدایت
پاکستانی سفارتخانے کاقوانین کی پابندی ،سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر زور قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاری، جرمانہ، قید اور ملک بدری کا سامنا ہوسکتا:بیان
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو سیاسی سرگرمیوں، مظاہروں اور سیاسی نظریات کی تشہیر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ایکس پر جاری بیان میں سفارتخانے نے سعودی قوانین کی پابندی اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر زور دیا۔ پاکستانی شہریوں کو غیرمصدقہ خبروں اور افواہوں کے پھیلاؤ، سیاسی و فرقہ وارانہ بحث، اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے اور خطے کی سیاسی و سکیورٹی صورتحال کو سنسنی خیز انداز میں پیش کرنے سے بھی گریز کا کہا گیا ہے ۔ سفارتخانے کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاری، جرمانہ، قید، ملک بدری اور دوبارہ داخلے پر پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments