ویلز میں 3 ہزار سال قدیم سونے کا کنگن دریافت
لندن (آئی این پی)شمالی ویلز کے علاقے لانووخلین میں میٹل ڈیٹیکٹر سے تلاش کے دوران ایک شخص نے تقریباً 3 ہزار سال قدیم سونے کا کنگن دریافت کرلیا۔
ادریس تھامس زرعی زمین پر تلاش کر رہے تھے کہ 20 منٹ بعد میٹل ڈیٹیکٹر نے دھاتی شے کی نشاندہی کی۔ کھدائی کے دوران زمین سے سونے کا کنگن برآمد ہوا، جس میں ماہرین کے مطابق 92.8 فیصد خالص سونا موجود ہے ۔ ماہرین نے زیور کو کانسی کے دور سے منسوب کرتے ہوئے اس کی ممکنہ مالیت 15 ہزار سے 20 ہزار پاؤنڈ مقرر کی ہے ۔ انکوائری کے بعد دریافت کو باضابطہ طور پر خزانہ قرار دے دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments