زہران ممدانی سے ملاقات
نیو یارک(نیوز ایجنسیا ں )امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں زہران ممدانی عظیم میئر ثابت ہوں ۔
ٹرمپ نے اختلافا ت کے باوجود بھی ممدانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور ان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔دونوں رہنماؤں نے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھتے ہوئے ایک دوسرے سے ملاقات کی جس میں امیگریشن کے نفاذ اور اربوں ڈالرز کے رہائشی منصوبے سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کی۔ڈونلڈ ٹرمپ اور ظہران ممدانی کی مین ہٹن میں بند کمرے میں ہونے والی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ملاقات کے بعد نیویارک میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے ممدانی سے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ ایک بہترین میئر ثابت ہوں گے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments