وارنٹ کے باوجود نیتن یاہو کا طیارہ حدود سے گزرنے دینا عالمی قانون کے مطابق:فرانس
پیرس (این این آئی)فرانس نے کہا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کے باوجود اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے طیارے کو فرانسیسی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینا بین الاقوامی قانون کے مطابق ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان پاسکل کونفافرے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی سی سی کے قیام کی بنیاد بننے والے معاہدے روم اسٹیٹیوٹ میں رکن ممالک کے لیے ایسی کوئی ذمے داری عائد نہیں کی گئی کہ وہ کسی ایسے مسافر کو لے جانے والے ریاستی طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روکیں جس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments