چیف الیکشن کمشنر کی گرفتاری کا مطالبہ
نئی دہلی (این این آئی) عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے بھارتی الیکشن کمیشن پرکڑی تنقید کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی گرفتاری اور گزشتہ چند برسوں کے دوران ہونے والے انتخابات کی منسوخی کامطالبہ کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کا عمل بھی مکمل طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 30ریاستوں میں 13کروڑ سے زائد ووٹرز کے نام حذف کیے گئے ہیں اور یہ پورا عمل غیر قانونی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments