اوپن اے آئی نے کم قیمت نیا ماڈل جی پی ٹی 6.1 سول متعارف کرا دیا

اوپن اے آئی نے کم قیمت نیا ماڈل  جی پی ٹی 6.1 سول متعارف کرا دیا

سان فرانسسکو (اے ایف پی) اوپن اے آئی نے منگل کو مصنوعی ذہانت کا نیا ماڈل جی پی ٹی 6.1 سول متعارف کرادیا۔۔۔

، جس کی لاگت کمپنی کے فلیگ شپ ماڈل کے مقابلے میں پانچ گنا کم ہے ۔ یہ اعلان کمپنی کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس میں کیا گیا۔ اوپن اے آئی نے ایک روز قبل جی پی ٹی 6.1 آسٹرا کی لانچ منسوخ کردی تھی، کیونکہ اندرونی جانچ میں ماڈل کی جانب سے ہدایات پر مطلوبہ انداز میں عمل نہ کرنے کے مسائل سامنے آئے تھے ۔ کمپنی کے مطابق جی پی ٹی 6.1 سول پیچیدہ پیشہ ورانہ کاموں، پروگرامنگ، دستاویزات سمجھنے اور کئی مراحل پر مشتمل کام انجام دینے کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...