نائیجیریا:بین ڈانسرکا مسلسل 176 گھنٹے رقص، عالمی ریکارڈ توڑنے کی کوشش
لاگوس (اے ایف پی)نائیجیریا کے 32 سالہ رقاص بین ڈانسر نے مسلسل رقص کا عالمی ریکارڈ توڑنے کی کوشش میں ساتویں روز 176 گھنٹے سے زائد رقص مکمل کرلیا۔۔
۔بین ڈانسر کا اصل نام بینجمن ڈینیئل گیبریئل ہے اور وہ موسیقار میڈ کوٹی کے ساتھ پرفارم کرتے ہیں۔ موجودہ عالمی ریکارڈ بھارت کی رقاصہ سروشٹی سدھیر جگتاپ کے پاس ہے ، جنہوں نے 2023 میں 127 گھنٹے رقص کیا تھا۔گیبریئل نے ریکارڈ بنانے کیلئے 2022 سے تیاری شروع کی اور جسمانی طاقت، برداشت اور نیند کی کمی کی مشقیں کیں۔ ریکارڈ کوشش سے تین ہفتے قبل انہیں گھٹنوں میں تکلیف بھی ہوئی، تاہم ڈاکٹر کے مطابق سات روز کے دوران انہیں کوئی سنگین طبی مسئلہ پیش نہیں آیا۔ان کے رقص کو دیکھنے کیلئے لوگ جمع ہوئے اور موسیقی پر ان کے ساتھ رقص بھی کرتے رہے ۔ گیبریئل کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ثابت کرتی ہے کہ محدود وسائل رکھنے والا شخص بھی بڑے کارنامے انجام دے سکتا ہے اور رقص کے ذریعے دنیا کو متاثر کرسکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments