یونان میں 80 لاکھ سال پرانی گینڈے کی کھوپڑی دریافت
ایتھنز (اے ایف پی)یونان کے جزیرے کریٹ کے شہر سیتیا میں 80 لاکھ سال پرانی گینڈے کی کھوپڑی دریافت ہوئی ہے ۔۔۔
یونانی خبررساں ادارے کے مطابق کھوپڑی کا تعلق ڈیہوپلس پیکرمینسس نامی دو سینگوں والے گینڈے کی نسل سے ہے ، جو 80 سے 85 لاکھ سال قبل بالائی میوسین دور میں پائی جاتی تھی۔کھوپڑی گزشتہ مارچ میں سیتیا جیوپارک کے علاقے میں ہونے والی قدیم حیاتیاتی تحقیق کے دوران دیگر فوسلز کے ساتھ دریافت ہوئی۔ ماہرین کے مطابق محفوظ حالت میں موجود اوپری جبڑے کے تین داڑھ کے دانت گینڈے کی خوراک اور عمر کے بارے میں اہم معلومات فراہم کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments