کیلیفورنیا:18سال سے کم عمر افراد کی شادی پر پابندی
سیکرامنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 18 سال سے کم عمر افراد کی شادی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
گورنر گیون نیوسم نے نئے قانون پر دستخط کردئیے ، قانون یکم جنوری سے نافذ العمل ہوگا۔ گورنر نیوسم نے اقدام کو نوجوانوں اور نابالغوں کے تحفظ کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا۔ کم عمری کی شادی کے خلاف کام کرنے والی تنظیم کے مطابق کیلیفورنیا میں سالانہ تقریباً 9 ہزار لڑکیوں کی کم عمری میں شادیاں ہوتی تھیں۔ امریکا کی 32 ریاستوں میں اب بھی کم عمری کی شادی کی کسی نہ کسی شکل میں اجازت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments