یوکرینی جوہری تحقیقاتی مرکز پر روسی ڈرون حملہ، ری ایکٹر محفوظ

یوکرینی جوہری تحقیقاتی مرکز پر  روسی ڈرون حملہ، ری ایکٹر محفوظ

کیف(اے ایف پی)یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی ڈرون نے جوہری تحقیقاتی مرکز کی حدود کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم تحقیقی ری ایکٹر محفوظ رہا۔

 یوکرین کے جوہری تحفظ کے نگران ادارے کے مطابق حملہ 30 ستمبر کو ہوا، حکام کا کہنا ہے کہ کیف ریسرچ ری ایکٹر 2022 سے بند ہے اور حملے میں اسے نقصان نہیں پہنچا۔ یوکرین کے متعدد جوہری مقامات جنگ کے دوران حملوں کی زد میں آچکے ہیں، جس سے جوہری حادثے کا خدشہ بڑھا ہے ۔ یوکرین اپنی تقریباً نصف بجلی جوہری توانائی سے حاصل کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...