میڈیا گفتگو اور حکومت پر تنقید:امریکی محکمہ انصاف کی 7وفاقی ججز کے خلاف شکایت
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی محکمہ انصاف نے مینیسوٹا میں امیگریشن کارروائیوں پر میڈیا سے گفتگو اورحکومت پر تنقید کرنے والے 7وفاقی ججز کے خلاف عدالتی بدعنوانی کی شکایت دائر کردی۔
محکمہ انصاف کے مطابق ججوں نے زیرسماعت مقدمات سے متعلق عوامی سطح پر گفتگو کرکے اخلاقی ضوابط کی خلاف ورزی کی۔ اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش نے کہا کہ اپیل عدالت سے ججز کے خلاف تحقیقات کی درخواست کی گئی ہے اور ان سے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی سے متعلق تمام مقدمات سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ چیف جج پیٹرک شلٹز نے گزشتہ موسم سرما میں آئی سی ای کی کارروائیوں کے دوران عدالتی احکامات کی مبینہ خلاف ورزیوں پر تنقید کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments