جیلوں میں کشمیری نوجوانوں کا مستقبل تباہ
سرینگر(این این آئی) مقبوضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بہت سے کشمیری نوجوان برسوں سے جیلوں میں قید ہیں جس سے ان کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔
سرینگر میں ایک اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے بھارتی حکومت کی عدم سنجیدگی تشویش کا باعث ہے ،انہوں نے کہا کہ یونین ٹیریٹری کا نظام عوامی مفادات میں رکاوٹ بن رہا ہے اور عام شہریوں، ملازمین، تاجروں، نوجوانوں، دستکاروں، کسانوں اور باغبانوں کے مسائل کے حل میں مشکلات پیدا کر رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments